6 فروری، 2024، 11:11 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85378429
T T
0 Persons

لیبلز

یونیسیف: رفح کی سڑکوں پر 13 لاکھ افراد دربدر ہیں۔

تہران ( ارنا) اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف نے کہا ہے کہ تقریباً 13 لاکھ افراد غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح کی سڑکوں پر بے سرو سامانی کے عالم میں زندگی گزار رہے ہیں۔

یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق رفح کی سڑکوں پر زندگي گزارنے والے 13 لاکھ افراد میں  آدھی سے زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

 قبل ازیں یونیسیف نے غزہ کی پٹی میں تباہ کن انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ 10 ہزار سے زائد فلسطینی بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔

غزہ کے بچوں کو اس صورتحال کا سامنا ایسے وقت میں کرنا پڑ رہا ہے جب حال ہی میں 8 ممالک نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کی مالی امداد روک دی ہے جس پر غاصب صیہونی حکومت نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

 انروا کے سربراہ فلیپ لازارینی نے کہا کہ مالی امداد کی معطلی سے بعض علاقوں خصوصاً غزہ میں امداد رسانی کا کام خطرے میں پڑ گيا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .